data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)میئر کراچی کی ناہلی کے باعث کراچی کی سڑکوں کے بعد پیڈسٹرین بریج ( بالائی گزرگاہ) بھی خوف کی علامت بن گیا ہے۔

حیدری مارکیٹ کے قریب خستہ حال پیڈسٹرین بریج کے فرش کا حصہ جگہ جگہ سے غائب ہونے کی وجہ سے لوگوں نے بریج کا استعمال کم کردیا ہے۔بالائی گزر گاہ کے ٹوٹے حصے خاص طورپررات میں شہریوں کی جان لینے کا سبب بن سکتے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے حدود میں واقع حیدری مارکیٹ کے قریب پیڈسٹیرین بریج شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گیا ہے ، مین سڑک پر چوبیس گھنٹے بھاری بھرکم گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران سڑک عبور کر کے حیدری مارکیٹ آنے وا لے شہریوں کے لیے جہاں امتحان بنا ہواہے وہیں ٹوٹاپھوٹا بالائی گزر گاہ انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول رہاہے۔اس بالائی گزر گاہ جس سے روزانہ ہزاروں لوگ گزرتے تھے تاہم اس میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جو کسی بھی وقت یہ گڑھا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس حوالے نہ کوئی سیفٹی کا انتظام، نہ کوئی بیریئر، نہ ہی کوئی پرسانِ حال ہے اور صرف یہی نہیںجو زینہ (سیڑھیاں) اس بریج پر چڑھنے کے لیے بنی ہیں، وہ بھی بری طرح ٹوٹ چکی ہیں۔ایسے میں اگر کوئی بچہ یا بزرگ یہاں سے گزرے تو سیدھا مین سڑک پر گر سکتا ہے اور جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

بالائی گزر گاہ کے خستہ حالی پر شہریوں نے متعلقہ محمکوں سے سوال کیا ہے کہ کیا عوام کی جان اتنی سستی ہے؟کیا ان بریج کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے؟ہم متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوراً اس بریج کی مرمت کی جائے، ورنہ کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ پیڈسٹرین برج تقریبا ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے خواتین اوربچوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ بریج پر دو بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں گزرنے والوں کی ذرا سی بھول کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے برج کو توڑ کر لوہا چوری کرنے والے نشے کے عادی افراد کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بریج سے روز سینکڑوں لوگ آنا جانا کرتے تھے اور کئی بار لوگ گر بھی چکے ہیں اس بریج پر منشیات کے عادی افراد نے اپناڈیرہ جمع رکھا ہے اور یہ نشئی افراد برج پر لگے سریے کو نکال کر لے گئے ہیں اس سریے کو نکالنے کے لیے نشئی افراد نے بریج پردو جگہوں سے سوراخ کردیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ حادثات رونما ہورہے ہیں اس بریج پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت بریج استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے بالائی گزر گاہ کے 2 مقامات پر گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے جبکہ ایک مقام پر عارضی طور پر پتھر رکھ کر بن کر دیا گیا ہے تاہم اگر اس بریج سے گزرنے والا شہری بے خیالی میں اس لگے ہوئے پتھر پر اپنا پاو¿ں رکھ دے تو پتھر وںکے درمیان اس کا پا ؤں پھنس سکتا ہے اور شہری کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ خصوصاً بچے بہت ڈر رہے ہوتے ہیں متعدد شہری بریج پر حادثات کا شکار ہوچکے ہیں شدید نوعیت کی چوٹیں بھی آئیں ہیں ۔

بیڈسٹیرین برج محفوظ طریقے سے سڑک عبور کرنے کے لیے بنایا گیا تھا ۔متعلقہ یوسی چیئرمین کی جانب سے میئر کراچی کو حیدری مارکیٹ کے پیڈسٹرین برج ( بالائی گزرگاہ) کی خستہ حالی کی نشاندہی کے باوجود مرمتی کام نہیں کروایا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پل اپنی میعاد مکمل کرچکا ہے،گزشتہ روز بھی ایک بچہ پل سے گرنے والا تھا،خوش قسمتی سے علاقہ مکین بچے کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے،ماضی میں بھی کئی حادثات پیش آچکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے مرمتی کام سست روی کا شکار ہے،گزشتہ چھ ماہ سے یہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن کوئی اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کو تیار ہی نہیں۔خستہ حال پیڈسٹرین برج خطرے کی علامت بن گیا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی ،ادارہ ترقیات کراچی سمیت دیگر متعلقہ ادارے توجہ دیں ورنہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔اس حوالے سے مئیر کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدری مارکیٹ کے قریب پیڈسٹرین برج ( بالائی گزرگاہ) جس کی نشاندہی کی گئی ہے اس پر جلد کام کا آغاز ہو جائےگا اوراس کی تعمیرات مکمل کرلیں گے شہریوں کو چاہیے کے حیدری مارکیٹ کے قریب پیڈسٹرین بریج استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدری مارکیٹ کے قریب بالائی گزر گاہ پیڈسٹرین برج کی علامت بن کی وجہ سے خستہ حال چکے ہیں سکتا ہے کے لیے گیا ہے ہے اور کی جان

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار