Jasarat News:
2026-07-24@01:17:43 GMT

ہائی بلڈ پریشر کو کیسے کنٹرول رکھا جا سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر دل کے دورے اور فالج سمیت قلبی امراض کا ایک خطرناک سبب ہےدفتر میں طویل وقت تک بیٹھنے، کم جسمانی سرگرمی اور ذہنی دباؤ جیسی عادات اس مرض کو مزید سنگین بنا سکتی ہیں۔ مسلسل بیٹھنے سے جسم کا میٹابولزم سست ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ کی چربی بڑھتی ہے، جو کہ بلڈ پریشر کو مزید بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ نیشنل سینٹر فار بایوٹیکنالوجی انفارمیشن کے مطابق موٹاپا خون کی نالیوں کے فعل کو متاثر کرتا ہے اور ہارمونز میں تبدیلیاں لا کر ہائی بلڈ پریشر کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔روزانہ صرف 30 منٹ کی ورزش جیسے تیز چہل قدمی یا دفتر تک سائیکل کے سفرسے بلڈ پریشر میں بہتری آ سکتی ہے۔دفتر میں چند منٹ کی مراقبے کی مشق یا گہری سانس لینے کی مشق آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کر کے بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتی ہے۔پھل، سبزیاں اور کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کا استعمال کریں اور نمک کااستعمال کم کریں۔ دفتر کے لنچ میں انہی اصولوں کو مدِنظر رکھیں۔پانی کا مناسب استعمال بلڈ پریشر کو ٹھیک رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ دفترمیں کام کے دوران وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلڈ پریشر کو

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی