زیتون کی پیداوار میں خودکفالت قومی معیشت کے لیے ضروری ہے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیتون کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں دوسری اولیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیتون کا تیل پاکستان کا ایک مؤثر برآمدی برانڈ بن سکتا ہے۔ حکومت کسانوں کو زیتون کی جدید کاشتکاری کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ اس شعبے میں بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ زیتون کے شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اس شعبے کو تیزی سے ترقی دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فوڈ سیفٹی ہماری قومی ترجیح ہے اور وزارت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ محفوظ اور پائیدار خوراک کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زیتون کو پاکستان کی نئی شناخت بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں معاہدے کی منظوری دے گا اور پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا اور اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی و ٹیرف معاہدہ ایک سے دو ہفتوں میں متوقع جبکہ حکومت نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق فیصلے کے قریب ہے۔