ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے امیگریشن نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام بھی شامل ہے جس مقصد غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ نئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فعال کر دیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو ایک خوشگوار اور آسان تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان نے مزید کہا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور سہل بنا دیا گیا ہے اور تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر امیگریشن خدمات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات وزیراعظم کی ہدایت پر بروقت اور منظم طریقے سے نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کا امیج دنیا میں ایک مہذب، منظم اور سیاح دوست ملک کے طور پر ابھرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے پاکستانی ایئرپورٹس پر غیرملکیوں کے کاؤنٹرز پاکستانی ہوائی اڈے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پاکستانی ایئرپورٹس پر غیرملکیوں کے کاؤنٹرز پاکستانی ہوائی اڈے امیگریشن کا غیر ملکی کے لیے
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔