چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.
غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیاء کے تناسب میں اضافہ رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین یوآن رہیں جو 8.4 فیصد اضافہ ہے، اسی عرصے میں درآمدات اور برآمدات میں اضافے میں اس کا تناسب 45.4 فیصد رہا ۔الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں، اور شمسی بیٹریوں سمیت سبز اور کم کاربن والی مصنوعات کی برآمدات میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔
نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات 14.68 ٹریلین یوآن رہیں جس میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ مالیت کل درآمدات و برآمدات کا 57.1 فیصد بنتا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک سے درآمدات اور برآمدات 10 فیصد اضافہ کے ساتھ 7.97 ٹریلین یوآن رہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت گاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت امریکا کی پاکستان کے تانبے میں دلچسپی، آفر آگئی پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا چین کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کے لئے بھرپور مواقع پاکستان کو خطے میں سب سے کم امریکی ٹیرف سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ،عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: درا مدات اور برا مدات میں ٹریلین یوا ن کی درا مدات فیصد اضافہ اضافہ ہوا چین کی ا
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :