جعفر ایکسپریس کی سروس بحال، کوئٹہ سے پشاور روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور جعفر ایکسپریس سروس بحال کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور جعفر ایکسپریس سروس بحال کوئٹہ جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔حادثہ جامشورو کوٹری ا سٹیشن کے قریب پیش آیاجس کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر گاڑیوں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس سمیت دیگر کو حیدرآبادا سٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے کہا کہ انجن کو دیگر بوگیوں سے الگ کر کے بحالی کا کام جاری ہے، گاڑیوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک دیا گیا اورچار گھنٹے بعد ٹریک پر انجن کی بحالی کے لئے کرین نے کام شروع کر دیا۔