وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں، وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران مریم نواز شریف کی جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی دعوت: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امریکا روانہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا روانہ ہوگئے۔
سعودی شاہی دیوان نے آج ایک اہم بیان جاری کیا، جس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اور امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی دعوت پر ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آج امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں شراکت بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی وعالمی امور پر گفتگو کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا روانہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر ٹرمپ وی نیوز