شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
وانا(سب نیوز)شمالی وزیرستان میں آج سے 18 اگست تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرفیو کا اطلاق شام 7 بجے سے ہوگا جو 18 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ضلع شمالی وزیرستان میں آج سے 4 روز کیلئے کرفیو کا اعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم کا کہنا ہے کہ آج شام 7 بجے سے 18 اگست 2025 صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ تمام داخلی و خارجی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، صرف سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کیلئے شاہراہیں کھلی رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان پاکستان اور مائیکرونیشیا میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج... اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی، 4اضلاع آفت زدہ قرار، 146سے زائد جاں بحق، صرف بونیر میں 75اموات کی تصدیق امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کردیا گیا
پڑھیں:
پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں اپریٹ کرے گی۔
پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔
اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے۔
ترجمان کے مطابق ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں۔