اسرائیلی فوج جنسی جرائم میں ملوث گروپوں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اقوام متحدہ نے اسرائیل اور روس کو خبردار کیا ہے کہ ان کی افواج کو جنگی تنازعات میں جنسی جرائم میں ملوث جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے خلاف قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں جن میں فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد، جنسی اعضا پر تشدد، زبردستی برہنہ کرنے اور بار بار تلاشی لینے جیسے ذلت آمیز اقدامات شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک حراستی مرکز میں فلسطینی قیدی پر تشدد کرنے کے الزام میں پانچ فوجیوں پر مقدمہ چلایا، جن میں ایک واقعے میں قیدی کو تیز دھار چیز سے زخمی کرنا بھی شامل تھا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معائنہ کاروں کو رسائی نہ دینے سے شواہد جمع کرنے کا عمل متاثر ہوا ہے، تاہم اسرائیل نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے "غیر معمولی" قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔