مخصوص قسم کی کافی اور آنکھ کی بیماری کے درمیان تعلق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
چینی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسٹنٹ کافی اور دھندلی نظر کا سبب بننے والی آنکھ کی ایک بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو انسٹنٹ کافی کو فوقیت دیتے تھے ان کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات دیگر قسم کی کافی پینے والوں کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تھے۔
عمر سے تعلق رکھنے والی بیماری میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) میں پردہ بصارت کے ایک حصے میکیولا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے لوگوں کے پڑھنے، گاڑی چلانے، چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ ایسا انسٹنٹ کافی کو تیار کرنے کے طریقے کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کہ ایکریلیمائیڈ نامی کیمیکل خارج کرتا ہے جو خون میں داخل ہوکر پردہ بصارت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والی ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر چی جیا نے خبردار کیا کہ انسٹنٹ کافی اے ایم ڈی کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس کی کھپت میں کمی اس بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کو اس بیماری کے بہت زیادہ خطرات ہیں ان کو انسٹنٹ کافی پینا چھوڑ دینی چاہیئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسٹنٹ کافی
پڑھیں:
سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے کے دوران وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے ایک ہی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی، یہ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔