ہزار برس قبل صفحہ ہستی سےمٹ جانے والی تہذیب کاگمشدہ ٹیمپل دریافت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جنوبی امریکا کے پہاڑی سلسلے اینڈیز میں وہاں کی طاقتورترین تہذیبوں میں سے ایک کا 1000 برس قبل بنایا گیا چٹانی ٹیمپل (عبادت گاہ) دریافت کرلیا گیا۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مغربی بولیویا میں موجود ایک چھوٹی سی کمیونٹی کے قریب موجود ٹی ٹی کاکا جھیل کے جنوب مشرق میں پالاسپٹا نامی ٹیمپل دریافت کیا۔
یہ عمارت ٹِوانکو تہذیب کی فنکاری کا مظہر ہے، جس نے ہزار عیسوی کے قریب ختم ہوتے وقت اپنے متاثر کن پتھر کے کام، جدید آب پاشی کے نظام اور منفرد فن اور ظروف سازی (برتن سازی) سے دنیا پر ان مٹ نقوش چھوڑے۔
اس ٹیمپل کا رقبہ تقریباً 410 فِٹ لمبا اور 476 فٹ چوڑا ہے اور اس میں 15 مستطیل انکلوژر ہیں جو درمیان میں موجود ایک صحت کے ارد گرد ترتیب میں ہیں، جو بظاہر سولر اِکوئینوکس (ایک ایسا وقت جب سورج خط استوا سے طلوع ہوتا ہے اور اس کی اکثر قدیم ثقافتوں میں اہم رسومات سے نشاندہی کی جاتی ہے) کی سیدھ میں آتا ہے۔
ماہرین کی ٹیم کا ماننا ہے کہ اس ٹیمپل میں 20 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر تھے اور اس کی چند عمارتیں 100 ٹن سے زیادہ وزنی پھتروں سے بنائی گئی تھیں، جو منظم مزدوری اور منصوبہ بندی کو واضح کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ کائنات سے متعلق کیا پُراسرار راز رکھتا ہے؟
ایک نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔
مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔
یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔
تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو اپنے ہاتھ میں پودے اٹھائے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ایک فلکیاتی نشان بھی ہے۔ ان کے علاوہ برتن پر سانپ اور پُراسرار روشنی بھی کدی ہوئی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر یہ جنوبی میسوپوٹیمیا میں تقریباً 4300 برس قبل ڈیزائن کیا گیا ہوگا جس کے لیے چاندی شام یا آج کے عراق سے لایا گیا ہوگا۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن کائنات کی ابتداء کا سب سے پرانا تصور ہے جس میں کائنات کی قبلِ از تخلیق انتشار سے نئی ترتیب کی جانب منتقلی کو دکھایا گیا ہے۔