نرسنگ ہوم میں مقیم شخص کی موت کے بعد نایاب سونے کے سّکوں کا خزانہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر کی ایک معمولی سی دیوار کے پیچھے کوئی خزانہ چھپا ہو؟ شاید نہیں لیکن فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یہی کچھ ہوا!
پال نارسی، ایک 89 سالہ نمسمیٹسٹ (سکے جمع کرنے والے) سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ان کی سونے کے سکوں کی اس قیمتی مجموعے کو حال ہی میں 3.
یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا، بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا۔ اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھےجن میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔
پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا۔ ان کے بارے میں ماہر سکہ، تھیری پارسی نے کہا کہ ’ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔
نارسی کے کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے۔ ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا، جسے ان کے انتقال کے بعد نوٹری نے مقامی گاؤں والوں سے سنا تھا جنہوں نے ان کے سکے جمع کرنے کے شوق کے بارے میں بتایا۔
اس خزانے کی دریافت نے سب کو حیران کن طور پر ششدر کر دیا اور اسے نیلامی میں جیسا کہ اس تحریر میں پہلے بتایا گیا 3.8 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا، جو کہ ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ تھا۔ اس کے علاوہ، ’نپولین‘ کے سکے، جن کی قیمت تقریباً 115,650 ڈالر تھی، علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
یہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔ اس مجموعے کی دریافت پر کاستیلو نیکس کے مئیر، پیئر سکاوڈ نے کہا کہ ’یہ حقیقت میں ناقابل یقین ہے کہ نارسی اور ان کی بہن نے اتنا بڑا اور قیمتی مجموعہ بنایا تھا، حالانکہ وہ لوگ بہت سادہ اور معمولی زندگی گزار رہے تھے۔ Post Views: 2
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔