سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرائع کے پی حکومت  نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔

ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔

ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم  نے کہا کہ  سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں بکریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا

بھارت کی پاکستان دشمنی نے نہ صرف انسانوں بلکہ معصوم جانوروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سرحدی علاقے سنورانی (تحصیل ڈاہلی) میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی بکریوں کو ہلاک اور شدید زخمی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب بھارتی فورسز نے سرحد عبور کرنے والی بکریوں کو نہ صرف واپس کرنے سے انکار کیا بلکہ ان پر بے رحمی سے تشدد بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں زخمی اور ہلاک بکریوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ چرواہوں کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کم از کم 15 بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹ دی گئیں۔ مقامی مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ بکریوں نے غلطی سے سرحد عبور کی تھی، جیسا کہ اکثر ہوتا ہے، لیکن اس بار بھارتی اہلکاروں نے حد سے گزر جانے والی بربریت کا مظاہرہ کیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں معمول کے مطابق بکریوں کو واپس کر دیا جاتا ہے، لیکن اس بار جانوروں پر ظلم کر کے بھارت نے انسانیت سوز رویے کی نئی مثال قائم کی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جانوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پرعالمی برادری اور حقوق کے علمبردار اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں بکریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا
  • بی آئی ایس پی ادائیگیوں کا نیا ڈیجیٹل نظام ، ڈھائی لاکھ مستفیدین کی تربیت جون 2026 تک مکمل ہوگی
  • رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
  • کمپٹیشن کمیشن نے بینک مکرامہ کو گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکار
  • کراچی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، حکومت سے جواب طلب
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ
  • بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کا انکشاف