کراچی ایئر پورٹ پر حادثات کا شکار 3 غیر ملکی طیارے تاحال گراونڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔
بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے، طیارہ آج رات اڑان بھرے گا۔ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے پراسے عارضی طور پرگراونڈ کیا گیا تھا۔سعودی ائیر کے طیارے پر سعودی عرب کے انجینئرز کام کررہے ہیں، سعودی ائیرکے طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سعودی ائیر اور ٹرکش ائیر کے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو متبادل طیاروں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے طیارے
پڑھیں:
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔
ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔
پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ گزشتہ روز لینڈنگ کے بعد دوران چیکنگ پی آئی اے کے گراؤنڈ انجینئرز کی جانب سے انجن میں خرابی کا بتایا گیا تھا جس کو ٹھیک کرنے کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم آج کراچی سے لاہور آکر خرابی دور کرے گی۔
طیارہ گزشتہ روز 300 سے زائد مسافروں کو ٹورانٹو سے لاہور لایا تھا۔ اس طیارے نے آج صبح بھی 300 سے زائد مسافروں کو لاہور سے ٹورانٹو لے کر جانا تھا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے کچھ روز قبل ہی خراب طیارے کو ٹورانٹو پرواز کیلئے مرمت کیا تھا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق جہاز میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے، پی آئی اے انجنئیرز خرابی کو دور کر رہے ہیں، خرابی دور کرتے ہی جہاز کو روانہ کر دیا جائے گا۔