حادثات کا شکار 3 غیر ملکی طیارے تاحال گراونڈ ہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔
بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔
ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے، طیارہ آج رات اڑان بھرے گا۔
ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے پراسے عارضی طور پرگراونڈ کیا گیا تھا۔
سعودی ائیر کے طیارے پر سعودی عرب کے انجینئرز کام کررہے ہیں، سعودی ائیرکے طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سعودی ائیر اور ٹرکش ائیر کے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو متبادل طیاروں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے طیارے
پڑھیں:
بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدو جہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے قائد اعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔