پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسحاق ڈار نے نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی باتوں کو قیاس آرائی قرار دی ہے۔
لاہور میں داتا دربار میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظمم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے مگر ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، ہم تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان پر انڈیا نے حملہ کیا تب بھی ہم نے سب جماعتوں کے ساتھ ملایا، یہ مثالی تجربہ ہوا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم قانون و آئین کو ایک طرف رکھیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے پر کھڑا تھا، پی ڈی ایم گورنمنٹ نے ملک کو سہارا دیا، ہم نے سیاسی طور پر نقصان بھی اٹھایا لیکن اب حالات سنبھل گئے ہیں اور معاشی استحکام آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے اس کے لیے ہم تیاری کررہے ہیں، ہمارے نوجوان شہید ہوئے تو اگلے کچھ وقت میں 30 خوارج کو ہلاک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ساتھ سیزفائر قائم ہے، ان کی سیاسی قیادت کی مجبوری ہے اس لیے بیانات دے رہے ہیں لیلکن ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے۔ اس معاملے کے بعد ہمیں عالمی طور پر عزت ملی اور بین الاقوامی تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ وہ ہمارا اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی، ان کے ساتھ ہمارے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، جب ہم نے حکومت شروع کی تب پیپلز پارٹی کے بغیر ہم ہماری تعداد پوری نہیں تھی، مشکل کے ساتھیوں کو اچھا وقت آنے پر چھوڑا نہیں جاتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔