گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
—’جیو نیوز‘ گریب
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں، جن میں شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا جسے کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی۔
اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، جبکہ نوید پہلوان، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں، پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کبڈی
پڑھیں:
جناح اسپتال: گائنی وارڈ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر تھانے کی حدود میں واقع جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ اسپتال کے باہر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50سالہ فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو ملیر کے علاقے ابراہیم ولاز سوسائٹی فیز 2 کی رہائشی اور آبادئی تعلق رحیم یار خان سے تھا ۔ متوفیہ کی بیٹی اسپتال میں زیر علاج تھی، جبکہ فہمیدہ جناح اسپتال کی دوسری منزل کے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک سینے میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ اسپتال کے باہر 2ملزمان آپس میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، جس دوران ایک گولی خاتون کو جا لگی۔ فائرنگ کے اسی واقعے میں25سالہ عبدالرزاق ولد ممتاز نامی مزدور بھی زخمی ہوا، جو اسپتال کے قریب واقع ہوٹل سے چائے لینے جا رہا تھا۔پولیس نے شواہد جمع کر لیے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔