مٹیاری،آبادی کے عالمی دن پر آگاہی سیشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ضلع مٹیاری کے گاؤں گل حسن ٹگڑ میں قریب ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن عبدالمجید شیخ اور فیاض ہاشمانی کی جانب سے منظم کیا گیا۔سیشن میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اور ان پر قابو پانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاکو خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ضلع سینٹر انچارج، ایف ڈبلیو ای اور میل موبلائزرز نے مقامی افراد کو خاندانی بہبود کے مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی تاکہ تعلیم، صحت اور خوراک جیسے بنیادی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی صرف انفرادی فائدے کے لیے نہیں بلکہ معاشرتی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے اور تمام افراد کو اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ٹنڈوآدم،پسند کی شادی کرنے
والا جوڑا پریس کلب پہنچ گیا
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)باڈ کی لڑکی رضوانہ پھلپوٹونے ٹنڈوآدم کے نوجوان شعبان مری سے پسند کی شادی تحفظ کیلیے جوڑاپریس کلب پہنچ گیا۔ ہم آئی جی سندھ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد،ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے، سید محسن نقوی
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے تمام جلوس اور مجالس کے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر فوج، رینجرز، پولیس، انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم پر تعینات ہر جوان، افسر اور اہلکار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے علماء کرام کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں کہ عشرہ محرم الحرام بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔