میرپورخاص ریلوے ٹریک ٹرانسپورٹ مافیا سے ملکر بندکرنے کی سازش
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ریلوے کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب سے شاہ لطیف ایکسپریس اور مہران ایکسپرس کا پرائیوٹ ٹھیکہ ختم ہوا ہے ان ٹرینوں کا لیٹ ہونا معمول بن گیا ہے اور انھیں چار سے پانچ گھنٹے لیٹ کر کے عوام کو پریشان اور ٹرین کے سفر سے دور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جب ٹرین پرائیوٹ تھی تو ٹنڈوجام اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر ان ٹرینوں کے ٹکٹ دولاکھ سے لے کر تین لاکھ کے درمیان فروخت ہوتے تھے اور ٹرینوں میں جگہ نہیں ملتی تھی لیکن اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ ٹرین میں مقرر اسٹاف ٹنڈوجام سے کراچی کا سفر تین سو سے چار سو تک میں کرادیتا ہے اور ٹکٹ اس طرح بنا کر دیتا ہے کہ اس پر رقم پڑھنے میں ہی نہیں آئے ٹنڈوجام سے حیدرآباد کا سفر پچاس روپے میں با آسانی کر ادیتے ہیں اور یہ پیسے ان کی جیب میں جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس روٹ پر چلنے کے لیے عملہ شفارش لگواتا ہے اور ان دنوں ایک ایک آدمی اپنے گھر چار سے پانچ ہزار کما کر جاتا ہے جس کی وجہ سے اب ریلوئے اسٹیشنوں پر ٹکٹ کی فروخت بہت کم رہ گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا پہلے بھی اس طرح کی حرکتیوں کی وجہ سے اس روٹ پر بہت سی ٹرینیں بند کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے افسران کااس روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان سے گہرے روابط رہے ہیں جب مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس صحیح اور وقت پر چلتیں ہیں تو ٹنڈوجام ٹنڈوالٰہیار اور میرپورخاص کی عوام کی پہلی ترجہی ریلوے کے سفر کی ہوتی ہے جس کی وجہ ٹراسپورٹ مافیا کو نقصان ہوتا ہے اور انھیں مسافروں کو کراچی تک کا سفر کرانے کے لیے اپنا کرایہ کم کرنا پڑتا ہے لیکن اس وقت ٹرینوں کے لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافر ایک بار پھر ٹرین کے سفر سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس جانب توجہ دیں اور ٹرینوں کو شیڈول کے مطابق چلنے کا انتظام کریں اور ٹرینوں کے اندر چیکنگ کے لیے اسٹاف مقر ر کریں جس طرح پرائیوٹ کمپنی نے رکھا ہوا تھا اور ریلوے کو تباہ کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے ریلوے کو خسارے سے بچایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور ٹرین کی وجہ ہے اور
پڑھیں:
فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا
چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطین میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتی ممالک کہاں ہیں؟ مظلوم فلسطینیوں کے لیے اب کوئی کیوں نہیں بول رہا؟ لگتا ہے کہ حالیہ دنوں میں جو فلسطین کے حق میں معاہدے کیے گئے، دراصل وہ فلسطین کے خلاف ایک بڑی سازش کا حصہ تھے۔ ایاز میمن موتی والا نے عالمی برادری، خصوصا مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی طاقت بن کر ان مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ ظلم و بربریت کے اس طوفان کو روکنے کے لیے متحد ہو کر عملی قدم اٹھانا چاہیئے۔ ایازمیمن نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ بے گناہ جانوں کے ضیاع کا سلسلہ ختم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ اور عالمی دن میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔