ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔
فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)
رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔
انہوں نے لکھا کہ "حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز ٹرافی 2017 والے اکٹھے ہو رہے ہیں، تو کیا میں بھی کٹ بیگ نکال لوں؟"۔
رومان رئیس نے اپنے کیریئر میں 128 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 131 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 24.
انہوں نے 8 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انکی 8 وکٹیں ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہوگا، جہاں پاکستان چیمپئنز انگلینڈ چیمپئنز کے مدمقابل آئیں گے۔
شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 20 جولائی کو تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :