پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک بند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔
پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔
لاہور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹر چینج کے مقام پر روک دی جائیں گی۔ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
مزید پڑھیے: یوم پاکستان پریڈ اس بار محدود پیمانے پر کیوں ہوگی؟
ترجمان نے کہا کہ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ڈے راولپنڈی اسلام آباد ہیوی ٹریفک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ڈے راولپنڈی اسلام ا باد ہیوی ٹریفک تمام بڑی گاڑیوں کو پر روک دیا جائے گا آنے والی تمام بڑی راولپنڈی اسلام سے براستہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔