پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارتی عوام نے اپنی فوج اور میڈیا پر سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیے جانے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا" کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔ عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔
دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی وہ خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "پاکستان پر قہر برسا دیا گیا"، اب جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو رہی ہیں۔
صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اب بھارتی عوام خود اپنی حکومت اور میڈیا پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر سبقت حاصل کی بلکہ سچائی کے میدان میں بھی بازی مار لی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی عوام اور میڈیا
پڑھیں:
پاکستان نے ننگی بھارتی جارحیت کا جواب صرف اپنے دفاع میں دیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے، ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لئے صبح شام جھوٹ بولتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے واضح طور پر اب تک اپنے تمام ایکشنز سے ثابت کر کے دکھایا ہے کے پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کئے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے، ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لئے صبح شام جھوٹ بولتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیروپ ڈرون ڈرامہ کی ناکامی کے بعد اب بھارت مقبوضہ کشمیر اور راجستان میں من گھڑت اور جھوٹے حملے کی خبریں بھارتی میڈیا پر چلا کر اپنی ناکام جارحیت کو جاری رکھنے کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کہ بھارت اب تک جھوٹ اور پروپیگنڈا کے علاوہ پاکستان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا، بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈا اب پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے کیونکہ دنیا اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔