آپ اپنے ایئر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ایئر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں۔
خاتون اینکر نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ایئر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بٹھنڈا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔
مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی دوبارہ گونج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ انونے سود ٹریول ایک مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔ وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا جاچکا تھا۔