پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔
حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو "صحیح لات ماری"، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو "چھپکلی" جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔
https://www.instagram.com/p/DJdVCYVCx3I/
اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
مزید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے، وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کو ان کے اس بیان پر سراہا جارہا ہے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
بھارتی اداکار نے جذباتی پوسٹ کر کے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔
ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔
60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔
رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کیلیے سوشل میڈیا سے دوری بہت ضروری ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Ronit Bose Roy (@ronitboseroy)
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے انہیں محبت، حوصلہ افزائی، مداح اور بہت کچھ ملا جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
رونیت نے اپنے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جلد نئی توانائی اور بامقصد وجہ کے ساتھ واپس آؤں گا۔