Nawaiwaqt:
2025-09-18@00:20:03 GMT

بھارتی دفاعی سسٹم S-400 تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

بھارتی دفاعی سسٹم S-400 تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ہائپرسونک میزائل سے لیس ہو کر بھارتی حدود میں کارروائی کی، اور انتہائی مہارت سے S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ نہ صرف تکنیکی طور پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد دفاعی دعوؤں اور عسکری غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ ان تاریخی مناظر کی خصوصی تصاویر سامنے آگئی JF-17 تھنڈر کی روانگی، ہدف کی نشاندہی اور کامیاب کارروائی کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومتی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خودانحصاری، افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے کامیاب امتزاج کی علامت ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی S-400 سسٹم کی تباہی دنیا بھر میں ایک اہم پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم، وزرائے دفاع و خارجہ اور سیاسی قیادت کی جانب سے افواجِ پاکستان کو اس ”تاریخ ساز کارنامے“ پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی قوم ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی

بھارت کی مودی حکومت نے ایک بار پھر سکھ برادری کو ان کے بنیادی مذہبی حق سے محروم کرتے ہوئے نومبر میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب پر پاکستان جانے والے یاتری جتھے کو سرحد پار کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف دہرا معیار ظاہر کرتا ہے بلکہ سکھوں کے ساتھ دہائیوں سے جاری ریاستی ناانصافی کی ایک تازہ مثال بھی ہے۔

دہرا معیار اور مذہبی آزادی کی پامالی

سکھ برادری کا مؤقف ہے کہ بھارت ہمیشہ ان کے جذبات کو کچلتا آیا ہے، کبھی 1984 کے فسادات میں قتل عام، کبھی پنجاب کے پانیوں پر بندش اور کبھی یاترا پر پابندیوں کی صورت میں۔ اب سیکیورٹی کے نام پر ننکانہ صاحب جانے سے روکنا مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی حکومت ڈالروں کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف کرکٹ کھیلنے پر تیار ہو جاتی ہے مگر جب بات سکھ یاتریوں کی ہو تو سرحدیں بند کر دی جاتی ہیں۔

سیاسی ردعمل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ میچز ممکن ہیں تو یاترا کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے مقدس مواقع پر اس طرح کی رکاوٹیں بھارت کے جمہوری اور سیکولر دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔

پاکستان کی فراخدلی اور سکھوں کی عقیدت

پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور کوریڈور کھول کر وہ سہولت فراہم کی جس کا خواب سکھ دہائیوں سے دیکھ رہے تھے۔ ہر سال ہزاروں سکھ پاکستان آ کر اپنے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں، جہاں انہیں مکمل عزت و احترام دیا جاتا ہے۔

بڑھتی بے چینی اور خالصتان تحریک

ماہرین کے مطابق بھارت کی پالیسیوں سے سکھ نوجوانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ یہ اقدامات خالصتان تحریک کو مزید توانائی دے رہے ہیں اور سکھ نوجوانوں میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔

عالمی برادری کا کردار

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کے ان امتیازی اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور سکھوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان سکھ یاتری

متعلقہ مضامین

  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟