’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔
اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر دوسرے اینکر سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔
اس پر دوسرے اینکر کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔
اینکر نے مزید کہا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میزائل کا
پڑھیں:
کراچی: پاکستان کسٹمز نے 42 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
کراچی:پاکستان کسٹمز نے ناردرن بائی پاس پر قائم ایک عارضی ڈپو پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق خفیہ ٹینکوں سے 42 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کو ضبط کرکے اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپو میں ذخیرہ شدہ ایرانی ڈیزل شہر میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔