پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔
تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔
دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کا اعلان کردیا تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایونٹ روکنے پر زور دیا اور یوں پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس
پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے امکان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور ملک سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور غور کریں گے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اسپنر نے حال ہی میں ووسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے تین سالہ ٹی ٹوئنٹی معاہدہ کیا ہے، وہ 2026 میں غیرملکی کھلاڑی جبکہ 2027 سے مقامی پلیئر کے طور پر کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں اسامہ میر نے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، اگر کسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع ملے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر انھیں افسوس ہے اور وہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر غیر یقینی کا شکار نہیں رہنا چاہتے، اگر بیرون ملک معیاری کرکٹ کے مواقع میسر ہوں گے تو وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ اسامہ میر پاکستان کی جانب سے 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔