پہلگام فالس فلیگ حملہ: بھارتی عوام اور میڈیا کے سخت سوالات، مودی حکومت تاحال خاموش
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پہلگام، بھارت — حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام، میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق اس حملے کو ‘فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سیاسی مبصرین نے اسے ایک منصوبہ بند کارروائی کہا ہے، جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹنگ میں متعدد سخت سوالات اٹھائے ہیں:
جدید اسلحے سے لیس دہشتگرد پہلگام جیسے حساس علاقے تک 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیسے پہنچے؟
بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیاں ایسی بڑی ناکامی کا شکار کیسے ہوئیں؟
پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر ہزاروں سیاحوں کی موجودگی کے باوجود سکیورٹی کا معقول بندوبست کیوں نہ تھا؟
واقعہ کے کئی روز گزر جانے کے بعد بھی کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟
بھارتی عوام سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر بی جے پی حکومت سے شفاف جواب مانگ رہے ہیں۔ کئی صحافیوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی خاموشی مزید شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔
ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا: “بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات نہ صرف جائز ہیں بلکہ مودی کو ان کا جواب دینا ہو گا۔ اگر یہ واقعی ایک فالس فلیگ تھا تو اس کا مقصد نہایت خطرناک ہے، جس کا تعلق بھارت کے اندرونی سیاسی مقاصد سے ہو سکتا ہے۔”
پہلگام واقعہ نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کی پالیسیوں، انٹیلیجنس نظام اور اقلیتوں سے متعلق رویوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں، جن کا جواب دینا اب مودی حکومت کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی عوام
پڑھیں:
بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا: شیری رحمان
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیا یہ جان پائے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے۔ بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا۔
پی پی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 27 بار کہہ چکے ہیں کہ سیز فائر میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے۔
پی پی پی رہنما کے مطابق ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی ہے۔ پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
شیری رحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے، بھارت کو جنگ اور سفارتی محاذ کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ہزیمت کاسامنا ہے۔