پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا ہے جس سے بھارتی من گھڑت بیانیہ زمین بوس ہوگیا۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی سیکیورٹی پر سوالات سے من گھڑت بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سخت سوالات کیے ہیں۔

اکھلیش یادو نے سوالات اٹھائے کہ متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات دباؤ میں بدلے جا سکتے ہیں، مگر سچائی نہیں۔ بی جے پی بدمعاشوں کو تحفظ دیتی ہے، عوام بے سہارا رہتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے سخت سوال کیا کہ بی جے پی کے 250 وی وی آئی پیز کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں لیکن عام شہری غیر محفوظ کیوں؟ اپنی ہی عوام کی جانوں سے کھیل کر بی جے پی سیاسی فائدے سمیٹنا چاہتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار