پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔
جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لیے ہر دم تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ایل او سی پر کشیدگی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ و بات چیت
فائل فوٹو۔لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعات پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا گزشتہ روز رابطہ ہوا اور ایل او سی پر حالیہ کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔