ایران : کرپشن ثابت ہونے پر نجی بینک کو تحلیل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-8
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب ہونے پر بڑے نجی بینک کو تحلیل کرد یا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے مرکزی بینک نے آیندہ نامی بینک کو تحلیل کر کے بینک ملی میں ضم کر دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بینک کی تمام شاخیں بینک ملی میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب بینک کے مالی نقصانات نے تباہ حال ایران کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا اور خاتمے سے ایران کے معاشی بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آیندہ بینک نے اندرونی افراد کو اربوں کے غیرقانونی قرضے دیے۔ واضح رہے کہ بینک کے بانی علی انصاری ایران کے امیرترین خاندانوں میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-7
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں‘ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی حاصل ہوگی۔ ترٍ۱جمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔