علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،نادرا ، اسٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت پیش نہ ہوئے۔علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کئے اور کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باوجود گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔اے ٹی سی نے علیمہ خان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے نادرا، سٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری علیمہ خان کے عدم پیشی پر عدالت نے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔