روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روس مغربی پابندیوں سے کامیابی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور نئی اقتصادی حکمتِ عملیاں اپناتے ہوئے غیر مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس کی خارجہ اور اقتصادی سفارت کاری اب عالمی اکثریت والے ممالک کے ساتھ قابلِ اعتماد تعلقات استوار کرنے پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

ان کے مطابق جغرافیائی سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، مگر روس نے اس زہر کا تریاق بنانا سیکھ لیا ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس کو مالی اور تکنیکی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں۔

زاخارووا نے بتایا کہ حکومت متبادل مالیاتی نظام، قومی کرنسیوں میں تجارت اور برکس ممالک سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے مغربی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین خود پابندیوں کے اثرات سے دوچار ہے۔

ترجمان نے برکس کو ‘غیر تصادمی پلیٹ فارم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مساوات اور باہمی مفاد کو فروغ دیتا ہے، اور کسی رکن ملک کے گروپ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی پابندیوں کے بعد بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں کمی کا فیصلہ

دوسری جانب، امریکا کی نئی پابندیوں کے بعد روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لوک آئل کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 5.

2 ارب ڈالر گر گئی۔ روزنیفٹ کے شیئرز 3 فیصد کمی کے ساتھ 389.85 روبل (4.19 ڈالر) پر پہنچ گئے، جو مئی 2023 کے بعد سب سے کم سطح ہے، جبکہ لوک آئل کے حصص میں دو روز کے دوران 7.2 فیصد کمی آئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عائد کی جانے والی یہ نئی پابندیاں روس کے توانائی شعبے کو مزید کمزور کر سکتی ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون محدود کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پابندی تیل روس مغربی ممالک

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پابندی تیل مغربی ممالک کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

روس میں نیپولین کے 3 لاکھ فوجی کیسے مرے؟ قبرستان سے حاصل شدہ ڈین این اے نے نئی وجہ بتا دی

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1812 میں فرانس کے نیپولین بوناپارٹ کی روس میں تباہ کن شکست اور پسپائی کے دوران ان کی فوج کو صرف سردی، بھوک اور تھکن ہی نہیں بلکہ مہلک بیماریوں نے بھی شدید نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کے 5 لاکھ میں سے 3 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔

تحقیقی ماہرین نے لِتھوانیا کے دارالحکومت ولنئیس میں ملنے والے اجتماعی قبرستان سے 13 فرانسیسی فوجیوں کے دانتوں سے حاصل شدہ ڈی این اے کا تجزیہ کیا، جس میں 2 ایسے بیکٹیریا دریافت ہوئے جو اس سانحے سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے!

یہ بیکٹیریا پیراٹائیفائیڈ بخار اور جُوؤں سے پھیلنے والے ریلیپسنگ فیور (بار بار لوٹنے والا بخار) کا باعث بنتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ دونوں بیماریاں اس وقت فوج میں تیزی سے پھیلیں جب فوجی سردی، بھوک اور تھکن سے پہلے ہی کمزور ہو چکے تھے۔

روس سے پاسپائی کے دوران ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی باقیات

انسٹی ٹیوٹ پاستور پیرس کے ماہر نیکولاس راسکوان کے مطابق ولنئیس نیپولین کی پسپائی کے راستے کا اہم مقام تھا۔ یہاں ہزاروں فوجی بیمار، بھوکے اور سردی سے نڈھال حالت میں پہنچے اور بڑی تعداد میں مر گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

تحقیق میں 13 میں سے 4 فوجیوں میں پیراٹائیفائیڈ بخار اور 2 میں ریلیپسنگ فیور کے جراثیم پائے گئے۔ اس سے قبل 2006 میں اسی قبرستان سے ملنے والے 35 فوجیوں میں ٹائیفس اور ٹرنچ فیور کے بیکٹیریا کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نیپولین کی فوج صرف ایک یا دو نہیں بلکہ متعدد متعدی بیماریوں کی لپیٹ میں تھی، جس نے ان کی پسپائی کو مزید ہولناک بنا دیا اور یہ روس میں تاریخی شکست ہی تھی جس سے نیپولین کی سلطنت کے زوال کا آغاز ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاریخ ڈی این اے روس فرانس نیپولین

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ
  • پاکستان نے بنگلا دیش کو اقتصادی تعاون کی بڑی پیشکش کر دی
  • روس میں نیپولین کے 3 لاکھ فوجی کیسے مرے؟ قبرستان سے حاصل شدہ ڈین این اے نے نئی وجہ بتا دی
  • کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی
  • اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
  • غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق وزارت خارجہ جواب دے گی: وزیر اطلاعات
  • 2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین اب بھی اسرائیل کی زیرِ حراست
  • امریکی پابندیوں سے روسی معیشت پر خاص اثر نہیں پڑ یگا ، پیوٹن
  • ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ نہ رکنے کی صورت میں روس پر مزید پابندیوں کی حکمتِ عملی تیاری کرلی