جامشورو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 اشتہاری دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تھانہ کوٹری، ضلع جامشورو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب اور روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد آصف حیات کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں جامشورو پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔
مزید پڑھیں: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ضلع سجاول سے پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث اور طویل عرصے سے روپوش تھے۔
ایس ایچ او آصف حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد آصف حیات سی ٹی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔