60 کروڑ روپے کا تنازعہ، شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔
یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور لمحات دیے جس نے شہر کی نائٹ لائف کو ایک خوبصورت شکل دی تھی‘۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی شہر میں موجود دیگر برانچ اب بھی دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا ایک بار پھر ایک تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بزنس مین دیپک کوٹھاری نے ان کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات لگائے ہیں۔
تاہم بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا اور راج کے وکیل پرشانت پاٹل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسلام آباد میں سردی بڑھنے سے پہلے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ
اسلام آباد میں سردی ابھی جوبن پر تو نہیں آئی لیکن ریسٹورنٹس میں مچھلی کی ڈشز پہنچ چکیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں دریائے ستلج کے کنارے تازہ مچھلی
مچھلی کھانے کے شوقین افراد اب اپنے شوق کی تکمیل کے لیے ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث مچھلی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایک ریسٹورنٹ کے مالک سید محمد ولی نے بتایا کہ سردی تو ابھی آئی نہیں مگر ہمارے ہاں ہجوم بڑھ گیا ہے اور لوگ مچھلی کھانے کے لیے بڑی تعداد میں آنا شروع ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیے: مانسہرہ کی پہچان دریائے سرن کی تازہ مچھلی
ایک گاہک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا کیوں نہ سردیوں سے پہلے ہی مچھلی کا مزہ لے لیا جائے، یہاں بنی مچھلی کا ذائقہ لاجواب ہے۔
ایک اور ریسٹورنٹ والے نے بتایا کہ ان کے پاس مچھلی کی کئی اقسام موجود ہیں اور لوگ رات گئے تک ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شام 5 بجے ریسٹورنٹ کھولتے ہیں اور رات 3 بجے تک گاہک آتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد کا یخ بستہ موسم اور گرما گرم مزیدار مچھلی
لوگ اب اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مچھلی کا لطف اٹھا رہے ہیں جو ماحول گرما رہا ہے۔ دیکھیے یہ چٹپٹی ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد کی سردی اسلام آباد میں مچھلی کی مانگ مچھلی