5 ہزار تنخواہ پیشہ ورانہ سفر شروع کرنے والا پروف ریڈر، 1 کروڑ کی بچت تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں: چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ
انہوں نے اپنی بچت فکسڈ ڈپازٹ اور ری کرنگ ڈپازٹ میں جمع کرائی اور قرض لینے یا فضول اخراجات سے گریز کیا۔ اب 48 برس کی عمر میں ان کی کل جمع پونجی ایک کروڑ روپے سے زائد ہوچکی ہے، جو ان کے اہلخانہ کے مستقبل کے لیے بڑی ضمانت ہے۔
Reached a (major) milestone — 1 Crore, took me 25 years
byu/srikavig inpersonalfinanceindia
ریڈٹ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ سفر تیز تر ترقی یا شارٹ کٹ کے بجائے صبر اور مستقل مزاجی پر مبنی تھا۔ ان نے کہا ’ہم نے کبھی عیش و عشرت کو ترجیح نہیں دی، نہ ہی کار یا نیا گھر خریدا۔ دیہات میں ہمارا آبائی مکان ہے جہاں بڑھاپے کے دن گزاریں گے۔ صبر، صحت اور وقت انسان کے سب سے بڑے اثاثے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں:معیار کو کامیابی کا زینہ بنانے والی سپر اسٹار یمنیٰ زیدی کی کہانی
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے ان کی مثال سے حوصلہ پایا۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے دور میں جب اکثر لوگ فوری کامیابی کے پیچھے بھاگتے ہیں، یہ کہانی مستقل مزاجی اور سادگی کی بہترین مثال ہے۔ بعض نے یہ بھی کہا کہ اگر یہی ڈسپلن جدید سرمایہ کاری جیسے میوچل فنڈز پر اپنایا جائے تو نتائج اور بھی جلد حاصل ہو سکتے ہیں۔
صارفین نے کرایے پر رہنے کو خریدنے سے بہتر قرار دینے پر بھی بحث کی اور اسے مالی لچک کے لیے مثبت فیصلہ کہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا:
’یہ پوسٹ نئی ہوا کا جھونکا ہے۔ ایسے وقت میں جب ہماری نسل خواہشات اور ضرورتوں میں فرق بھلا بیٹھی ہے، آپ کی کہانی نے اصل راستہ دکھایا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بینگلورو پروف ریڈر ریاست.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بینگلورو پروف ریڈر ریاست پروف ریڈر
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔