عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
راولپنڈی کی عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی۔
تھانہ کینٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے 24 ستمبر کو 2 نوجوانوں سے برآمد کی، پولیس نے دوران تلاشی ایک کروڑ روپے برآمد کر کے مشکوک قرار دیتے ضبط کیے، عبد الباسط اور عباس آفریدی موٹر سائیکل پر رقم لے کر جارہے تھے۔
درخواست گزار نے کہا کہ یہ رقم ہماری ہے، قانون کے مطابق ہمیں واپس کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ایک کروڑ روپے بھاری رقم ہے، اس کا منی ٹریل دینا لازم ہے، منی ٹریل دیں رقم واپسی کا حکم دے دیتے ہیں، سول جج صوفیہ ملک نے ایک کروڑ واپسی درخواست خارج کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک کروڑ روپے نے ایک کروڑ
پڑھیں:
اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا، خاتون نے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
نور بی بی ( سرجیت کور) کو ہراساں سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے سابق سکھ خاتون اور اسکے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا، درخواست میں کہا گیا کہ مذہبی رسومات کےلیے آنے والی بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کہ ناصر سے نکاح کیا، 8 نومبر کو پولیس نے درخواست گزار کے گھر غیر قانونی ریڈ کیا۔
پولیس حکام نے خاتون پر شادی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور نکاح کیا، پولیس حکام کے پاس درخواست گزار کے گھر چھاپہ مارنے کی کوئی اتھارٹی نہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔