امریکی شہری نے 40ویں سالگرہ سے چند دن قبل 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔
کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔
ہیملٹن نے بتایا کہ جیت کا علم ہونے کے بعد وہ حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات میں ڈوب گئے اور کچھ لمحوں کے لیے سمجھ ہی نہیں سکے کہ اپنے احساسات کا اظہار کس طرح کریں، یہ انعام میری زندگی میں ایسے وقت پر آیا ہے جب وہ اپنی 40ویں سالگرہ کی تیاری کر رہے ہیں، اس لیے یہ تحفہ ان کے لیے ایک یادگار سنگ میل ثابت ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں اس سے قبل بھی کئی افراد بڑی رقمیں جیت چکے ہیں، تاہم ہیملٹن کی یہ کامیابی اس لیے زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ وہ ایک عام شہری ہونے کے باوجود اچانک کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنے خاندان کی ضروریات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی