پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 20 کروڑ روپے کے مالی نقصان کا احساس ہونے کے بعد ان اداروں سے رقم کی وصولی کے طریقہ کار پر غور شروع کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز شروع کیے تھے۔ کونسل کے ایک عہدیدار کے مطابق معاملہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اس پر مزید غور کرے۔دستاویزات کے مطابق یہ مسئلہ اگست 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی ایک یونیورسٹی نے اپنے 20 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی رجسٹریشن کی درخواست دی،

ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر حبیب اللہ نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام کے لیے 8 لاکھ روپے کی ون ٹائم کمپری ہینسو انسپیکشن فیس (سی آئی ایف ) جمع نہیں کرائی۔یونیورسٹی سے رابطے کے بعد انکشاف ہوا کہ پی ایم ڈی سی نے پہلے کسی بھی کورس کی رجسٹریشن کے لیے یہ فیس وصول ہی نہیں کی تھی۔ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دستاویزات دیکھنے کے بعد یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ گزشتہ 2 برسوں میں تقریبا 20 یونیورسٹیوں نے اپنے پوسٹ گریجویٹ کورسز رجسٹرڈ کرائے لیکن کسی ایک نے بھی کمپری ہینسو انسپیکشن فیس ادا نہیں کی

، اس طرح مجموعی رقم 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔پی ایم ڈی سی پوسٹ گریجویٹ ریگولیشنز 2023 کے مطابق ہر یونیورسٹی کو فی کورس 3 لاکھ روپے سیکریٹریٹ چارجز، 8 لاکھ روپے سی آئی ایف، ایک لاکھ روپے درخواست فیس اور 1.

5 لاکھ روپے انسپکٹر چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔حکام کے مطابق دیگر تمام فیسیں وصول کی گئیں مگر سی آئی ایف گزشتہ دو برسوں میں کسی ادارے سے وصول نہیں ہوئی۔

پی ایم ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنی بلکہ یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ 3 مختلف رجسٹرارز کے دور میں یہ فیس کیوں وصول نہیں کی گئی۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس سنگین غفلت کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور نہ صرف یہ رقم وصول کی جائے بلکہ ذمہ داروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔پی ایم ڈی سی کے ایک اور سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ معاملہ نظرانداز ہوگیا تھا لیکن جلد ہی اسے حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ایک روپیہ بھی کسی یونیورسٹی کے پاس نہیں رہے گا اور پوری رقم کونسل کے اکانٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے: مریم نواز ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی کروڑ روپے

پڑھیں:

لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول

شاہدسپرا:لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کے دوران رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

 نومبر میں مجموعی طور پر 2400 نادہندگان سے واجبات وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل سرکل: 368 نادہندگان سے 1 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی،ایسٹرن سرکل: 134 نادہندگان سے 48 لاکھ 60 ہزار روپے،سدرن سرکل: 2 نادہندگان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے،شیخوپورہ سرکل: 218 نادہندگان سے 49 لاکھ 50 ہزار روپے،قصور سرکل  1343 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار روپے سب سے بڑی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل 132 نادہندگان سے 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

ریکوری آپریشن پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا گیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں پالیسی کا حصہ ہیں۔

 ترجمان لیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واجبات بروقت ادا کریں تاکہ ترسیلی نظام مالی دباؤ سے محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
  • بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر بہار الیکشن میں 14 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام
  • امراض میں مبتلاعازمین حج نہیں کرسکیں گے،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی
  • ملتان: 2 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط
  • ایف بی آرملتان: 2 کروڑ سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط
  • فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ و موجودہ اہلیہ کی لڑائی، بہن نے حقیقت بیان کردی
  • امریکی میڈیا نے عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر بے نقاب کردی