Express News:
2025-10-04@13:56:30 GMT

ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔

سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔

اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.

31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔

مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔

فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔

ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ رہی میں بجلی

پڑھیں:

پنجاب سے سپلائی بند ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 2 روز سے آٹے کی سپلائی بند ہونے پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔ آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق دو روز سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی دوبارہ بند ہے، اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو 20 کلو بوری 25 سو اور 80 کلو بوری 10 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انہوں نے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کے لیے پنجاب سمیت اسلام آباد میں بھی حکومتی نمائندوں سے رابطہ کیا گیا ہے،لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں کی بجلی غائب
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • ایمان مزاری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • زاد کشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور وفاقی نمائندگان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، معاملات حل ہونے کا امکان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اہل یمن کی مثالی جدوجہد
  • پنجاب سے سپلائی بند ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا