data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے باعث شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس سے ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک جا پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان تک بھی پہنچے ہیں، اور لاہور سمیت مشرقی شہروں کی فضا آلودہ ہونا شروع ہوگئی ہے۔ آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں علی الصبح ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط اے کیو آئی 210 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح تصور کی جاتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ نئی دہلی کی آلودگی کے باعث آج لاہور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دھند اور اسموگ کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دھرمشالہ سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کی طرف بڑھ رہی ہیں، جو آلودگی کو مزید پھیلا سکتی ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس اگر 0 سے 100 کے درمیان ہو تو اسے محفوظ سمجھا جاتا ہے، 101 سے 200 درمیانی آلودگی، 300 سے 500 انتہائی آلودہ، جبکہ 500 سے اوپر کی سطح انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ مانی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضا انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر

بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتشبازی کے باعث لاہور پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر بن گیا۔

ایئرکوالٹی (اے کیو) انڈیکس کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اس وقت فضا انتہائی مضر ہے اور انڈیکس میں اسکور 225 تک پہنچ گیا ہے۔

ملتان 213 جبکہ سیالکوٹ 205 اسکور کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ گجرانوالہ 188، فیصل آباد 177، اسلام آباد میں 172 ایئر کوالٹی انڈس ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کا 225 تک پہنچنا انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی کے بعد لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
  • بھارتی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار؛ لاہور بھی خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں
  • دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟
  • نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا
  • لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضا انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر
  • اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘
  • نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا فضائی معیار بھی خطرناک حد تک خراب
  • صوبائی حکومت کے اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا