لاہور:

فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔

بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث آئندہ چند روز تک لاہور کی فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان بھی ہے، ماہرین کے مطابق اس سطح کی آلودگی عام شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار ایک سے نو کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے وقت معمولی ہوا چلنے سے فضائی معیار میں عارضی بہتری متوقع ہے۔ دوپہر 12 سے شام 5 بجے تک اے کیو آئی 150 تک گر سکتا ہے، تاہم شام کے اوقات میں دوبارہ 165 سے 200 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

فضائی آلودگی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور میں انسدادِ سموگ اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیاتی تحفظ فورس، پولیس، واسا اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر اینٹی اسموگ آپریشن میں مصروف ہیں۔

شہر کے داخلی راستوں پر دھواں چھوڑنے والی اور اوورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جبکہ بغیر ترپال تعمیراتی سامان لانے والی ٹرالیاں اور ٹرک بند کیے جا رہے ہیں۔

تعمیراتی مقامات پر گردوغبار کم کرنے کے لیے رات کے اوقات میں واٹر سپرنکلنگ آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے اور عوامی آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب بھر میں 91 بیلر اور 814 کبوٹا مشینوں کے ذریعے لاکھوں ایکڑ اراضی سے فصل کی باقیات کو چارے کی گانٹھوں کی صورت میں جمع کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام فضائی آلودگی میں کمی اور سموگ کے تدارک کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فضائی آلودگی کے مطابق کا امکان

پڑھیں:

بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف

فوٹو: اسکرین گریب

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا، معرکۂ حق میں کامیابی قومی طاقت اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نتیجہ تھی۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو دشمن کے سب سے جدید طیارے مار گرائے، ہمارے اقدامات اور آپریشنز مؤثر ہونے کے ساتھ متوازن اور موزوں بھی تھے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دنیا نے اس سے قبل کبھی فضائی طاقت کے اتنے جرات مندانہ استعمال کو نہیں دیکھا، حالیہ تصادم نے جدید دور کی فضائی لڑائی کے لیے ایک نصابی مثال قائم کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور تمام شعبوں میں برتری کو ثابت کیا، ہم نے اپنی آپریشنل ڈکٹرائن کو جنگی تصورات اور حکمت عملی کے مطابق ترتیب دیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی اور جارحانہ فیصلہ سازی فیلڈ مارشل کی قیادت کا نتیجہ ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ عزت کے ساتھ امن قائم ہو، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور سب کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ کو دشمن کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔

ایئر چیف نے کہا کہ ایک ذمے دار جوہری طاقت کے طور پر ہمارے تعلقات عالمی و علاقائی اہم طاقتوں کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ملک کی نظریاتی، جغرافیائی و فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جدت طرازی کی ایک نہایت جارحانہ اور تخلیقی حکمت عملی کو اپنایا، پاک فضائیہ نے انڈکشن پروگرام کے ذریعے متعدد جدید لڑاکا طیاروں، ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ وقت میں شامل کیا۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ آپ لوگ فضائی حدود کے رکھوالے ہیں، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس مقصد کا امین بنایا گیا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سعودی کیڈٹس کو بھی پاسنگ آؤٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج میں دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو  نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہر فرد کو ان کے پیشہ وارانہ طرزِ عمل اور سخت محنت کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے تمام افواج کے ساتھ مل کر بہادری اور ہم آہنگی سے وطن کا دفاع کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست، آئس لینڈ سرفہرست
  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کا امکان روشن
  • مردہ زمین پر ترقی ممکن نہیں، بھارتی اداکارہ نے فضائی آلودگی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • فیفا عرب کپ میں فلسطین کی تاریخی فتح، فلسطینیوں کے چہروں پر خوشی
  • بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
  • دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر
  • اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر
  • کیا گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسموگ کی شدت واقعی میں کم ہوگئی ہے؟
  • اسلام آباد دنیا کے کن شہروں کے ساتھ ’سسٹر سٹی‘ کا تعلق رکھتا ہے؟