لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج بھی تشویشناک حد تک خراب ہے، شہر کی فضا مسلسل مضرِ صحت رہنے کے باعث لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 253 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ صبح کے اوقات میں برکی روڈ کے علاقے میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہی، جہاں اے کیو آئی 485 تک پہنچ گیا — جو “خطرناک ترین” زمرے میں شمار ہوتا ہے۔
پنجاب کے دیگر شہر بھی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ فضائی معیار پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کاہنہ نو میں اے کیو آئی 433، قصور میں 338، گوجرانوالہ میں 258، فیصل آباد میں 211 اور ملتان میں 201 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ صوبے کے بیشتر شہر شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، اور عراق کے دارالحکومت بغداد تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارتی شہر کلکتہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اسموگ اور آلودگی کی اس بڑھتی ہوئی سطح کی بنیادی وجوہات میں صنعتی اخراج، گاڑیوں کا دھواں، فصلوں کی باقیات جلانا اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں، جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب حکومتی اقدامات سے لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں
لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث AQI میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ورنہ بھاری جرمانے سے خبردار کردیا ہے۔ ای پی اے ہیڈکوارٹر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔
ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹسپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر اسپرنکلنگ آپریشن بھی کیا گیا۔
16 تعمیراتی سائٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔ یونین ٹاؤن عبد الستار ایدھی روڈ پر سائٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزانہ فیلڈ رپورٹ کوڈیش بورڈ سے وزیراعلیٰ پنجاب چیک کرتی ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور حساس و بیمار افراداپنا خیال رکھیں،شہریوں کاتعاون ہرصورت ناگزیر ہے۔