کراچی: ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو زخمی کر کے گرفتار کر لیا۔
ان کے قبضے سے دو پستول، اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو ممکنہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہونا تھی۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں اور ممکنہ ٹارگٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔