2025-11-21@14:01:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1002

«دن تک اغوا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانیوں نے ملک کیلئے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے پاک فوج اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مشکور ہیں جن کی بدولت ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو بھرپور جواب دیا، ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف مضبوط دفاعی ڈھال اور موثر ڈیٹرنس فراہم کی۔ شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے موثر کردار پر شکر گزار ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، انکی بدولت عالمی سطح...
    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے مال بردار ٹرین روس تک جائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور تک نیا ٹریک بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال 10 ارب روپے سے بنائیں گے جبکہ نالہ لئی کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جب ہندوستان نے دھماکے کیے تو جواب میں نواز شریف نے چھ دھماکے کیے اور آج ہم نیوکلیر پاور ہیں، ہماری سوچ نواز شریف کے نام سے شروع ہوتی ہے اور نواز شریف کے نام پر ختم ہوتی ہے۔ قبل ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف...
     سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا بلاول بھٹو نے کہا قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے  یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم...
    لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر...
    سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ۔   یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کرتی ہیں ۔   مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے، نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) موسمیات سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ 70 فیصد امکان اس بات کا ہے کہ 2025 سے 2029 کے درمیان درجہ حرارت کی 1.5 کی جو بینچ مارک ہے، یہ اس سے زیادہ رہے گا۔ ایجنسی کے مطابق نتیجتاﹰ کرہ ارض پر گرمی کی سطح تاریخی طور پر زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سن 2023 اور 2024 اب تک کے ریکارڈ کیے گئے سالوں میں سے دو گرم ترین سال تھے، اور اس کے درمیان یہ تازہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نےعالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے۔ نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔اس کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیربھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی، خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا گیا۔یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے...
    سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔ قوم کو یوم تکبیر مبارک — Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت...
    ملک بھر میں آج ‘یومِ تکبیر’ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے پاکستان کی سر بُلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات علماء کرام کا کہنا تھاکہ 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آج پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کا فخر ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار...
    یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کرنے اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ10گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار اور مقدمہ بھی درج ہوگا۔ گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی اور ون ویلنگ یا خطرناک طرزکی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں...
    ویب ڈیسک:پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے...
    ب نقاب /ایم آر ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ حقیقت ہے کہ تاریخ کی تختی سے کریڈٹ کو مصنوعی موت سے نہیں مٹایا جاسکتا ۔ بھٹو اسلامی تاریخ کا روشن استعارہ تھا اور رہے گا عرصہ پہلے میاں برادران کے ایک حواری نے کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام کا ارتقاء یحیٰ خان کا مرہونِ منت ہے، وہی یحیٰ خان جس نے حب ا لوطنی ہندو بنیئے کے ہاتھوں بیچ کر وطن عزیز کو دو لخت کیا ،معرکہ حق و باطل کے دوران جو شراب و کباب کی محفل میں طائوس و رباب اول کا پرچار کرتا رہا ۔اسد درانی جس کی کتاب کی تقریب رونمائی انڈیا میں ہوئی اپنی کتاب میں لکھا کہ ”ایٹمی پاکستان کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے...
    —فانئل فوٹوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے 28 مئی کو...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ)...
    سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے وفاقی وزیر قانون  نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم تکبیر...
    ۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے، یوں اب گلگت بلتستان میں پہاڑ کی تہہ سے...
    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔  رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 28 مئی بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے...
    یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے پروفیسر اور جامعہ کراچی کے سینئر عربی ٹیچر الشیخ فیض الابرار نے جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں نصیحت آموز اور بصیرت افروز خصوصی درس دیتے ہوئے کہا کہ دینی ، دنیاوی اور کاروباری مصروفیات انسان کو دنیاوی امتحانات میں مصروف عمل رکھتی ہیں لیکن دین اسلام اور مصطفوی پیغام کو عام کرنے والے نفوس قدسیہ دنیا سے زیادہ دین کے کاموں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر بہت جلد ماہِ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل و عیال اور خود کو ان10دنوں کیلئے تیار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10- گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار، مقدمہ درج ہوگا گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت ٹریفک جام کی پیشگی نشاندھی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر...
    اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ  ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا...
    ---فائل فوٹو  پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق اور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والد ذمے دار قرار پائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، گاڑی سے باہر خطرناک انداز سے لٹکتے سریے وغیرہ پر گاڑی بند کر دی جائے گی جبکہ ون ویلنگ یا خطرناک طرزِ ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔" پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی...
     راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خود نکل کر شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار  مقدمہ درج ہوگا،گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا پر گاڑی بند کردی جائے گی،ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا،بیدیاں اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ٹریفک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ تکبیر کل جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر اہم اور مرکزی تقاریب پشاور اور میرپور، آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، امیر مقام ان تقریبات کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ یومِ تکبیر کی تقریبات کا مقصد 28 مئی 1998 کو کیے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کرنا ہے، جب پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ امیر مقام میرپور میں ایک بڑی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی...
    اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔ علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ...
    احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور  السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب...
    ایک انٹرویو میں آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پر ہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مخاصمت کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک اس مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آذربائیجان کے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی سینٹر کی سربراہ و وائس ریکٹر ٹیلی ریڈیو اکیڈمی اے۔زیڈ ٹیلیویڑن الماز محمود نصیبووا کو ایک...
    اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔  ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ گلگت حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عید الضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی سہولت کےلئے صوبائی حکومت نے عید سے قبل آخری اتوار سے پہلے تنخواہ ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم جون کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہے اسلئے مہینے کی آخری ورکنگ ڈے کو تنخوا دی جائے گی۔ دوسری جانب بجٹ 2025،26 کی تیاری سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں...
    مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کے بعد کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مئی کے اوائل تک 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا دسمبر حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 541 ارب روپے کا قرض واپس کیا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے مقرر کردہ مالی خسارے کی حد کے اندر رہنے کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ امدادی ادارے سے مزید مالی معاونت جاری رکھی جا سکے۔ حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا...
     (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔  محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیاہے۔ مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو اتوار ہے اس لئے مہینے کے آخری ورکنگ ڈے کو تنخواہیں دے دی جائیں۔
    گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات کے 4 لاپتہ نوجوان حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، گاڑی ستک نالہ کے قریب کھائی سے مل گئی۔ گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی، چاروں نوجوان 12 مئی کو گجرات سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے تھے۔ اہل خانہ...
    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں ویکسینیشن کی شرح کم ہونے کی وجہ سے بچوں میں خسرہ سمیت مختلف بیماریاں ہر سال جنم لے رہی ہیں۔ رواں سال (2025) میں بھی سندھ میں خسرہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا اور 5 ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بچے خسرے کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔ ای پی آئی محکمہ صحت کے مطابق جنوری 2025 سے اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھر میں 31 بچے خسرہ کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔کراچی کے 7 اضلاع میں 4 ماہ کے دوران 2242 بچوں کو خسرہ کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ ان میں 948 بچوں میں خسرہ کی تصدیق کی گئی، کراچی کی ضلع...
    بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، سٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں،بانی پی ٹی آئی عمران خان فوج کی دہلیز پر کب سے بیٹھے ہیں، اگر یہ ڈیل اور ڈھیل نہیں چاہتے تو پھر وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟، سما ء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یاد رکھے جب بھی سیاستدانوں نے کوئی راستہ نکالا مل کر نکالا۔ پی ٹی آئی ایک پالیسی بنائے اور ایک ایجنڈا پر متفق ہوکر بات چیت کیلئے حکومت کے پاس...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی...
     ویب ڈیسک:  ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی کے ٹریفک مسائل زیادہ ہیں ، جو کوشش ہورہی ہے وہ ناکافی ہے ،ہمیں جدید تکنیک کا سہارا لینا ہوگا , ہم ساڑھے پانچ ہزار کی نفری رکھتے ہیں پچیس ہزار بھی ہوجائے تو مسائل حل نہیں ہوں گے . ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ  ، انسان کی یہ نفسیات ہے وہ ہدایت نہیں لینا چاہتا ، جون سے کراچی میں کیمروں کے ذریعے چلان کا عمل درآمد شروع ہوگا ، لوگوں کے پاس پارکنگ کی جگہ نہیں ہو گی تو وہاں کھڑی کریں گے ؟  طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں نمایاں کمی ہمیں لوگوں کو...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال...
    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ بھی شدید گرمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تخت بھائی میں پارہ 42 ڈگری تک...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر...
    لاہور: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ بیشتر میدانی علاقے آئندہ 4 روز تک موسم کی شدت سے متاثر اور گرم لہروں کی لپیٹ میں رہیں گے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی و بالائی پنجاب  میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند رہ سکتا ہے۔ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر فریقین سے 5جون تک جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار بیرسٹر علی طاہر نے کہاکہ سابق صدر عارف علوی، انکی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں،ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے، عدالت نے کہاکہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیتے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو گئے...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ اور گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، جبکہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے فیصلے 4 ماہ میں  متوقع ہیں۔...
    مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کی دعویدار حکومت کے فیصلے کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزیدمشکل بنا دیا سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواؤں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔(جاری ہے) نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے یہ بھی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو (Irfan Neziroglu) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔ بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور سٹرٹیجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش...
    فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
    کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)  میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا جو ممکنہ طور پر بڑے سانحات کا سبب بن سکتی تھیں۔ جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ میں "ترقی اور سیکیورٹی - ایک مشترکہ ذمہ داری" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی سے لے کر ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش ہے۔   انہوں نے کہا کہ ادارہ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر...
      اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر جاری ہے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار ایئرشو پیش کیا. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہیں، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام شریک ہیں۔...
    مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کردی۔مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں، متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواست...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجابوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، سلامتی کیلیے...
    اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ میڈیا  سے  گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی،...
    لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)  تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز  نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر  کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کردی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا پورا فاعدہ عام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب آئل کمپنیوں و ڈیلرز کے منافع و مارجن کو بڑھا کر انہیں دائرہ پہنچایا گیا ہے عوامی و سیاسی ردعمل سے بچنے کیلئے حکومت ڈی ریگولیٹڈ آئٹمزمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا بھی اپنے اعلامیہ میں ہی اعلان کردیا ہے کیونکہ ان میں پانچ روپے چار پیسے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل صرف پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں...
    بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...
    اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے تمام خواب چکنا چور کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر اس کے چاروں شانے چت کر دیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے...
    سٹی42:  آج ہفتے کے روز عل یالصبح پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسِو آپریشن کے بعد  بھارت کے کمیونی کیشن سسٹم کو شدید نقصان پہنچا، اس کے  26 فوجی اڈوں کو برباد کر دیا گیا تو بھارت نے امریکہ سے پاکستان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لئے کہا، امریکہ کی حکومت نے ترکی سعودی عرب کے ھکومتوں سے پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کی درخواست کی، ان برادر ملکوں کے رہنماؤں کی درخواست پر پاکستان  نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ دوست...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کیلئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویوم یں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو تماش بین بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لیے بند کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹس تو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے فضائی آپریشن وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہا ہے، ایئرپورٹس کی متواتر بندش کے باعث قومی و بین الاقوامی پروازوں سمیت حج آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے، ذرائع
    9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مکاری اور پاگل پن کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ...
    نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کیے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور جہاں تک ان ڈائریکٹ بات چیت کا تعلق ہے تو یہ معلومات منسٹری آف فارن افیئر سے پتہ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز و سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح انہوں...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جمعہ کو کی۔ دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار...
    پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیئے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے...
    کراچی: شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ...
    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر پیش آیا، جہاں گاہک اور بیکری مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ معمولی تکرار پر کوئٹہ میں بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ گاہک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر ہوا ہے۔ جہاں ٹین ٹاؤن کا رہائشی زمان خریداری کے لئے گیا۔ گاہک اور بیکری کے مالک شفیق احمد کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد زمان نامی گاہک باہر آیا تو بیکری کے مالک نے...
    لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، نوٹم جاری کردیا گیا۔ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔ Post Views: 3
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں ملا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پچھتر سے اسی فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا جس کا جواب دیا گیا ایک گھنٹہ سرحد پرجنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جن پانچ طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا، اگر باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے اور تعداد پندرہ تک ہوجاتی۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی ایئر سپیس کافی دیر تک بند رہی لیکن اب اسے کھولا جا رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت اور پاکستان میں فضائی حملوں کے بعد تقریباً 550 طے شدہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے مطابق فضائی حملوں کے بعد پاکستان میں 16 فیصد اور بھارت میں 3 فیصد تجارتی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ٹریکنگ سروس کے مطابق  پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں 417 طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے...
    انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔   اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔   Ansa...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔ مستونگ؛نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ...
    مانیٹری پالیسی پر معاشی تجزیہ نگاروں کو بریفنگ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 9 ماہ میں 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائم۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مانیٹری پالیسی پر معاشی تجزیہ نگاروں کو بریفنگ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 9 ماہ میں 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ درآمدات کا بڑھنا معاشی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی نے درآمدی بل کو کنٹرول میں رکھا ہے، وکرز ترسیلات رواں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔   محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی  طرح آج بھی بر وقت کارروائیاں کرکے  خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ملیا میٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 8 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید نائیک مجاہد خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و...