اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا نمایاں کردار ہے۔

(جاری ہے)

              بتایا گیا ہے کہ یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے، یہ ایوان قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف نے امریکہ کی پانچ ارب ڈالر کی آفر کو بھی ایبسولوٹلی ناٹ کہا، نواز شریف نے غیر ملکی دباؤ اور دھمکیوں پر ملکی سلامتی اور خود مختاری کو مقدم رکھا، 28 مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا، یہ ایوان اپنی بہادر افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے، پاکستان کی افواج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوم تکبیر نواز شریف

پڑھیں:

نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟
  • مریم نواز شریف، ریکھا گپتا اور اسموگ کا عذاب
  • مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات