پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔
تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، سلامتی کیلیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نڈر لیڈر شپ، دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو جیسے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام سے ڈیڈ لائن طلب کی پنجاب حکومت کے اس منصوبے کے تحت صوبے کے بارہ سو دیہات کو مثالی گاؤں کے ماڈل پر ترقی دی جائے گی۔ ان دیہات میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کا نظام ہوگا مکمل سیوریج نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر گاؤں میں پختہ گلیاں تعمیر کی جائیں گی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی بچوں کے لیے پارکس بنائے جائیں گے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری کی جائے گی۔ ہر گھر پر نمبر لگایا جائے گا اور سائن بورڈز بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ گاؤں کی ترتیب اور شناخت واضح ہو مزید یہ کہ واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے لیے سولر سسٹم پر مشتمل ماڈلز بھی زیر غور ہیں۔ پائلٹ فیز کے تحت ایک سو تیس دیہات میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور انہیں مثالی ماڈل کے مطابق ڈویلپ کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے میں عوامی ضروریات کو سامنے رکھ کر ترجیحات طے کی جائیں گی اور ہر گاؤں کو مکمل طور پر ترقی یافتہ اور ماڈرن طرز پر ڈویلپ کیا جائے گا تاکہ دیہی عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے