لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)  تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز  نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر  کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔ نئے اور جدید ترین ٹریکٹر اور زرعی آلات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔ مریم نواز  نے 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کیا۔ روٹا ویٹر، روٹری ٹیلر فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر، کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے کرالر ٹائپ ویٹ رائس کمبائن ہارویسٹر، کارن ہارویسٹر، ہوشز سپرنکلر اور فوٹووولٹک واٹر پمپنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔ مریم نواز کو رائس کیلئے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلانات کیے، کسان کارڈ کے ذریعے لون ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیا اور زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی کا اعلان کیا۔ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لئے ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کیا اور اگلے سال 20ہزار کاشتکاروں کو سبسڈی پر گرین ٹریکٹر دینے اور ہر تحصیل میں رینٹل ایگری کلچر مشینری سنٹرقائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مریم نواز  نے کالاشاہ کاکو میں خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کاشتکاروں بھائیوں کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ  نے وزیراعظم  شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کو خراج  تحسین پیش کیا۔ انہوں نے رینجرز، پولیس، سول ڈیفنس، انتظامیہ اور تمام سرکاری اداروں کو شاباش دی۔ مریم  نے  کہا افواج پاکستان پر فخر ہے، قوم نے متحد ہو کر ملک کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، کاشتکار ہے، زمینیں ہیں اور خوشحالی ہے۔ اللہ تعالی ملک کو تاقیامت سلام رکھے۔ جب ملکی سلامتی کی بات ہو تو کوئی اختلاف اور تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔ نفرت کی سیاست نے پاکستان کو کیا دیا؟۔ نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا۔ جنگ شروع ہوئی تو لوگ کہتے تھے کہ یہ چھوٹا سا ملک ہے اور یہ سب آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالی نے مدد کی اور دشمن کو دھول چٹائی۔ اللہ تعالی کی مدد، بدنیت اور نفرتیں پیدا کرنے والوں پر نہیں آتی۔ سیاسی، عسکری قیادت، عوام اور میڈیا نے جنگ کے دوران بھرپور ساتھ دیا۔ کسان بھائیوں، کاشتکاروں اور عوام کی طرف سے سیاسی اور فوجی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ سرحدوں کی جنگ نہیں بلکہ نظریہ اور جذبوں کی جنگ تھی۔ جنگ میں فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو مضبوط اور طاقتور ملک تسلیم کیا جارہا۔ چین، ترکیہ اور وسط ایشیائی ممالک کا پاکستان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہونا تاریخی فتح ہے۔ پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان کی اکانومی معجزہ بن چکی ہے، 40فیصد سے تقریباً صفر پر مہنگائی کا آنا معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے دورے کے دوران خاتون نے سبزیوں کے نرخ کم ہونے پر مبارکباد دی۔ پنجاب میں جو پیاز 300 روپے کلو بکتا تھا، 50 روپے میں مل رہا ہے۔ غریب کے لئے آٹے اور روٹی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے پیٹ بھر کر کھانا آسان ہوا ہے۔ نااہل حکومت کی وجہ سے سابقہ دور میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں۔ بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پیسے بھیجنے سے روکا گیا تھا مگر اللہ کی مدد سے ریکارڈ زر مبادلہ آرہا ہے۔  مفت ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کیش سپورٹ پر مبارکباد دیتی ہوں۔ شور مچایا گیا کہ کسان رل گئے۔ کسان بھائیوں سے دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ پنجاب کے کسان تاریخی پیکج سے مستفید ہورہے ہیں۔ کسان بھائیوں نے پراپیگنڈے پر کان نہیں دھرے اور میری اپیل پر گندم اگائی۔ کاشتکار بھائی بے دھڑک گندم اگائیں، نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ گندم کی سپورٹ پرائس کی بجائے کاشتکار کو ڈائریکٹ سبسڈی دے رہے ہیں۔ روٹی اور آٹا سستا ہونے کی وجہ سے غریب کے لئے پیٹ بھرنا آسان ہو گیا ہے۔ چاہتی ہوں تمام وسائل کسان بھائیوں کے قدموں میں رکھ دیں لیکن توازن قائم کرنے کے لئے بعض سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔ لوگوں نے کہا کسان کو قرض نہ دو، واپس نہیں ملے گا۔ کسان کارڈ سے 85فیصد رقوم واپس ہو چکی ہیں۔ نواز شریف کی حکومت میں گرین ٹریکٹر ملے، اب بھی نواز شریف کی حکومت آئی ہے تو گرین ٹریکٹر مل رہے ہیں۔ گندم کی کاشت کے موسم میں بیج اور پیسٹی سائز مہنگی اور کھاد کی قلت ہو جاتی تھی۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سب کو مناسب قیمت پر وافر کھاد ملتی رہی۔ اس سال جلد بوائی کی وجہ سے کاٹن30سے 40فیصد زیادہ ہو گی اور پیداوار 6ملین گانٹھیں ہوں گی۔ کاشتکار بھائی کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے۔ آنے والا سال مزید بہتری اور خوشحالی لائے گا۔ خواہش ہے کہ ہر کاشتکار خوشحال ہو ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گندم کے کاشتکاروں کاشتکاروں کو کسان بھائیوں اللہ تعالی ٹریکٹر اور مریم نواز کسان کارڈ نواز شریف کی وجہ سے پیش کی کے لئے کے نرخ

پڑھیں:

پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: مریم نواز

فوٹو بشکریہ ایکس 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

 مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ 

فیصل آباد: وزیراعلیٰ مریم نواز لیپ ٹاپ و اسکالرشپ چیکس تقسیم کرینگی، وزیر تعلیم پنجاب

لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998ء کو بھی ہم نے بھارت سے مقابلہ جیتا تھا اور 10 مئی 2025ء کو بھی ہم نے مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا کا تاحیات شناختی کارڈ کن پاکستانیوں کے لیے ہے؟
  • حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے، لیاقت بلوچ
  • پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں
  • گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور کیش گرانٹس کا اعلان
  • ’بھارتی رافیل کو تباہ کرنے والا جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا تھا‘، مریم نواز کی ویڈیو وائرل
  • پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،مریم نواز
  • پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: مریم نواز
  • بہاولنگر میں اسپتال انتظامیہ کا سوال کرنے پر رپورٹر کو تھپڑ، ’کیا مریم نواز ایکشن لیں گی؟‘
  • ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف