کوئٹہ، معمولی تکرار پر بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر پیش آیا، جہاں گاہک اور بیکری مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ معمولی تکرار پر کوئٹہ میں بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ گاہک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر ہوا ہے۔ جہاں ٹین ٹاؤن کا رہائشی زمان خریداری کے لئے گیا۔ گاہک اور بیکری کے مالک شفیق احمد کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد زمان نامی گاہک باہر آیا تو بیکری کے مالک نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے گاہک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ میں گاہک شدید زخمی ہوا ہے۔ گوالمنڈی تھانے کی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر فائرنگ کر دی مالک نے
پڑھیں:
فیصل آباد: 98 مقدمات میں مطلوب 2 ڈاکو مارے گئے
---فائل فوٹوفیصل آباد میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے تھانہ صدر جڑانوالہ اور سمن آباد کے علاقوں میں ہوئے۔
کراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
فیصل آباد کے علاقے صدر جڑانوالہ میں 30 مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔
سمن آباد میں دوطرفہ فائرنگ سے 68 مقدمات میں ملوث کامران عرف کامی ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔