طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔

تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔"

پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ واپس ائیرپورٹ لوٹ آیا۔ عملے نے پائلٹ سے عامر کو سوار کرنے کی درخواست کی لیکن پائلٹ نے انکار کر دیا۔ طیارہ دوبارہ روانہ ہوا، لیکن پھر سے کسی فنی خرابی کے باعث واپس آ گیا۔

اس بار پائلٹ نے سب کو حیران کر دینے والا اعلان کیا: "میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اُڑے گا۔"

اس اعلان کے بعد عامر کو فوری طور پر کلیئر کیا گیا اور آخرکار طیارہ عامر کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا

جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد مں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جناح ایونیو پر واقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص ایف آئی اے میں اے ایس آئی تھا اور ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھر جا رہا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور انور خان کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید معومات اکٹھا کر رہی ہے۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 شہری شدید زخمی ہو گئے، ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش  آیا، حادثے میں نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی ٹی وی سیریز ’رابن ہڈ‘ : تاریخی حقیقت اور ذاتی پہلو کے امتزاج کے ساتھ پیش
  • لینڈنگ کے وقت جہاز
  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے